بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف (Defense Minister Khawaja Asif) کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، میرے اندازے کے مطابق دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف  نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ  مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات

نظر نہیں آئی، مثبت پہلو نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کل رات سوئے نہیں، ہر گھنٹے بعد سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرتے رہے

خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے، دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگلی نشست تک ان شاءاللہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے،  اللہ تعالی پاکستان پر بڑا مہربان ہے، بھارت میں صف ماتم ہے۔